Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

جھیل مہوڈھنڈ، کالام۔ سوات

ماہو ڈنڈ جھیل ضلع سوات کی تحصیل کالام سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر وادیٔ اسو میں واقع ہے۔ اس جھیل میں مچھلیوں کی بہتاب ہے اس لیے اسے ماہو ڈنڈ جھیل یعنی مچھلیوں والی جھیل کہا جاتا ہے اگر آپ کیمپنگ کے شائق ہیں تو جھیل کے کنارے سبزہ زار پر بلاخوف و خطر اپنا خیمہ نصب کر سکتے ہیں یہاں ٹراﺅٹ مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں جھیل کی جانب جانے والے راستے میں کئی بہت خوب صورت مقامات آتے ہیں جن میں گلیشیئر، پلوگا اور آبشار قابل ذکر ہیں، آبشار نامی مقام اتنا خوب صورت ہے کہ ماہو ڈنڈ جانے والی گاڑیاں کچھ دیر کے لئے اس مقام پر رک جاتی ہیں اور سیاح 1500 فٹ کی بلندی سے گرتے ہوئے اس طویل اور پر عظمت آبشار کا نظارہ کرنے لگتے ہیں۔
فوٹو : zoolu786@

Tags: , , , , , ,