Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری

مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے نئے سلسلے کا اغاز ہوگیا ہے جبکہ کالام ، ملم جبہ ، میاندم ، بحرین اور مرغزار سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری یے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد ضلع بھر میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے ۔ کالام اور مالم جبہ میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے جوکہ برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Tags: , ,