دیسی گھی کھائیے اور صحت مند رہئیے

دیسی گھی پاکستانیوں کے لیے کوئی نئ چیز نہیں. پاکستان کے تمام دیہاتوں میں اس کا استعمال عام ہے. کچھ عرصہ پہلے تک اس کا متروک ہوچکا تھا مگر تازہ ترین تحقیق کے مطابق اس کا استعمال بہت مفید ہے.
سبزیوں سے بنی ہوئی تیل ایک خاص درجہ حرارت پر گرم کرنے سے زہریلے مرکبات پیدا ہوجاتا ہے. جس سے یہ انسانی صحت کے لئے غیر محفوظ ہوجاتا ہے.جبکہ دیسی گھی اس لحاظ سے محفوظ ہے. اور سبزیوں کے تیل کے مقابلے میں دس گنا زیادہ حرارت کا مقابلہ کر سکتا ہے.
دیسی گھی آسانی سے خراب نہیں ہوتا اور اس کو زیادہ وقت کے لئے فریج کے بغیر بھی رکھا جاسکتا ہے. اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام انہضام کی نالی کو بھی توانا رکھتا ہے جو دوسری چکنائی اور گرم کھانوں سے ورم زدہ ہوجاتاہے.
گھی میں Conjugated Linoleic Acid ہوتا ہے. یہ جسم کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ہے.

Tags: , , , , , ,