مسلمان مخالف ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب

ریاست اریزونا میں کامیابی کے ساتھ ہی مسلمان مخالف، تارکین وطن مخالف ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چار سال کیلئے امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے. 538 ووٹوں کے انتخابی کالج میں کامیابی کیلئے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ریاستوں میں ھیلری کلنٹن کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے آخری معرکے میں چت کردیا.

ارب پتی ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت اور روس کی طرف ہے. انکا ماننا ہے کہ مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگنی چاہئے. یاد رہے کہ ٹرمپ کا اس سے پہلے کوئی سیاسی تجربہ نہیں. لیکن اسکی بنیاد پرست، نسل پرست، تارکین وطن مخالف پالیسیاں بنیاد پرست امریکیوں کیلئے باعث کشش ثابت ہوئی ہیں.

Tags: , , , , , ,