پولینڈ کی پولیس نے چوری کے ایک ملزم کوایک ایسی جگہ سے گرفتار کیا جہاں چھپنے کا قطعا کوئی امکان نہیں تھا۔

ویب ڈیسک کے مطابق پولینڈ میں پولیس نے ایک مشتبہ چور کا تعاقب کیا۔ اس نے دوران ملزم نے یک کثیرالمنزلہ عمارت کے دوسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر فلیٹ کے اندر داخل ہوا۔ اس کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس بھی اس کے پیچھے اندر داخل ہوئی مگرانہیں ملزم کا کوئی سراغ نہ ملا۔ پولیس حیران تھی کہ مشتبہ چور اندر داخل ہونے کے بعد کہاں غائب ہوا۔

تلاشی کے دوران پولیس نے برتن دھونے والی جگہ کھولی تو ملزم اس کے اندر سے برآمد ہوا۔

یہ واقعہ کوبر نیکوس کے مقام پر پیش آیا۔ ملزم کی ڈش واشر سے برآمد ہونے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہو رہی ہے جسے بڑے پیمانے پر دیکھا جا رہا ہے۔

گرفتار شخص پر ایک کار، موٹرسائیکل اور سائیکل چوری کے ساتھ ساتھ ایک گھر میں توڑ پھوڑ کے الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں۔