تحریک انصاف کی اگلی منزل چیئرنگ کراس لاہور، بھرپور احتجاج کا اعلان

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف 23 مئی کو لاہور میں احتجاج کرے گی۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف 23 مئی کو لاہور میں چیئر نگ کراس پر کسانوں کے حق میں احتجاج کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے ،کرپشن کو مٹانا ہوگا اور پاکستان کو بچانا ہوگا، انہوں نے کہا متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز کمیٹی بنالی ہے، نواز شریف آپ احتساب کے لیے تیار ہوجائیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہا کہ اگر ن لیگ کا کوئی کارکن اکڑ کر بات کرے تو اس کے کان میں پاناما کہہ دینا۔

Tags: , , , ,