پاکستان زندہ باد

اسلام آباد : 23 مارچ کو یوم پاکستان پر روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس دوران مسلح افواج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

23 مارچ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اس پریڈ میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

75 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

سپیشل سروسز گروپ کے جوان پریڈ میں اپنا مخصوص نعرہ لگاتے ہوئے سلامی دے رہے ہیں — فوٹو / رائٹرزسپیشل سروسز گروپ کے جوان پریڈ میں اپنا مخصوص نعرہ لگاتے ہوئے سلامی دے رہے ہیں — فوٹو / رائٹرز
لڑاکہ طیاروں نے فضائی میں خوبصورت رنگ بکھرتے ہوئےشاندار کرتب دکھائے — فوٹو/ اے ایف پیلڑاکہ طیاروں نے فضائی میں خوبصورت رنگ بکھرتے ہوئےشاندار کرتب دکھائے — فوٹو/ اے ایف پی
صدر ممنون حسین نے پریڈ کے دوران بگھی میں آمد کی — فوٹو/ اے ایف پیصدر ممنون حسین نے پریڈ کے دوران بگھی میں آمد کی — فوٹو/ اے ایف پی
وزیر اعظم نواز شریف پریڈ میں سلامی کے چبوترے سے  جائزہ لے رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پیوزیر اعظم نواز شریف پریڈ میں سلامی کے چبوترے سے جائزہ لے رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
مسلح افواج کے مختلف دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے پریڈ کی — فوٹو/ اے ایف پیمسلح افواج کے مختلف دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے پریڈ کی — فوٹو/ اے ایف پی
خواتین فوجیوں نے بھی اس پریڈ میں مارچ کیا — فوٹو/ اے ایف پیخواتین فوجیوں نے بھی اس پریڈ میں مارچ کیا — فوٹو/ اے ایف پی
فوجی دستوں نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی — فوٹو/ اے ایف پیفوجی دستوں نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی — فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، فرنٹیئر کور، رینجرز، پولیس، بوائز اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا — فوٹو/ اے ایف پیپاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، فرنٹیئر کور، رینجرز، پولیس، بوائز اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا — فوٹو/ اے ایف پی
تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا — فوٹو/ اے ایف پیتقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا — فوٹو/ اے ایف پی
خواتین فوجی اہلکاروں نے بھی اس پریڈ میں مارچ کیا — فوٹو/ اے ایف پیخواتین فوجی اہلکاروں نے بھی اس پریڈ میں مارچ کیا — فوٹو/ اے ایف پی
طیاروں نے  فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے شرکا کا لہو گرما دیا — فوٹو/ اے ایف پیطیاروں نے فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے شرکا کا لہو گرما دیا — فوٹو/ اے ایف پی
پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا — فوٹو/ اے ایف پیپاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا — فوٹو/ اے ایف پی
پریڈ میں الخالد ٹینک، الضرار ٹینک اور میزائل دستوں نے بھی مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی — فوٹو/ اے ایف پیپریڈ میں الخالد ٹینک، الضرار ٹینک اور میزائل دستوں نے بھی مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی — فوٹو/ اے ایف پی
مسلح افواج کے پیرا شوٹرز اور اسکائی ڈائیورز نے قومی پرچم تھامے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی — فوٹو/ اے ایف پیمسلح افواج کے پیرا شوٹرز اور اسکائی ڈائیورز نے قومی پرچم تھامے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی — فوٹو/ اے ایف پی
بچے بھی پریڈ کے دوران لطف اٹھاتے نظر آئے — فوٹو/ اے ایف پیبچے بھی پریڈ کے دوران لطف اٹھاتے نظر آئے — فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان آرمی چیف راحیل شریف تقریب میں شرکت کر رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پیپاکستان آرمی چیف راحیل شریف تقریب میں شرکت کر رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
اونٹوں پر سوار فوجی دستے پریڈ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے — فوٹو/  اے ایف پیاونٹوں پر سوار فوجی دستے پریڈ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے — فوٹو/ اے ایف پی
کوبرا ہیلی کاپٹرز سلامی کے چوبترے کے سامنے سے گذشر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرزکوبرا ہیلی کاپٹرز سلامی کے چوبترے کے سامنے سے گذشر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز