ورلڈ ٹی 20 : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا، گیل کی سنچری

ممبئی : ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں شے شکست دیدی، کرس گیل کی شاندار سنچری کی بدولت 183 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔
کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، انہوں نے 48 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، آندرے رسل 16 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈین اوپنر جونسن چارلس بغر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، مارلن سموئلز37، دنیش رام دین 12 اور ڈیوائن براوو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، ریس ٹوپلے، عادل راشد اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کرس گیل کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Tags: , , , ,