ورلڈ ٹی 20؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست

کولکتہ : پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کا شاندار فتح کے ساتھ آغاز کردیا، بنگلہ دیش کو 55 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا، شاہد آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 202 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی، شکیب الحسن کی ناقابل شکست نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آسکی، انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 24، سومیا سرکار 0، شبیر رحمان 25، محمود اللہ 4، مشفیق الرحیم 18، محمد متھن 2 رنز بنا سکے، مشرفی مرتضیٰ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور محمد عامر نے 2، 2، محمد عرفان اور عماد وسیم نے ایک ایک شکار کیا۔
شاہد آفریدی کو جارحانہ 49 رنز اور 2 وکٹوں کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے، بہتر کارکردگی کیلئے خود کو تیار کررہا تھا، اس پرفارمنس کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔ سماء

Tags: , ,