Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

برہنہ ویڈیو پر ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر ہرجانہ

امریکہ میں جیوری نے سپورٹس براڈ کاسٹر ایرین اینڈریوز کی ہوٹل کے کمرے میں خفیہ طور پر برہنہ حالت میں ویڈیو بنائے جانے پر ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر بطور ے ہرجانہ ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے۔

ایک دن کی مشاورت کے بعد جیوری نےفیصلہ سنایا کہ ویڈیو بنانے والے شخص کو جرمانے کا 51 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ دو ہوٹل کمپنیوں کو بھی تقریباً دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

فوکس سپورٹس کی رپورٹر 37 سالہ ایرن اینڈریوز کی یہ ویڈیو 2008 میں مائیکل دیوڈ بیریٹ نے ان کے ہوٹل کے کمرے کے دروازے میں موجود سوراخ کے ذریعے بنائی تھی، جسے بعد میں آن لائن جاری کریا گیا۔

ویڈیو بنائے جانے کے وقت ایرین نیشول ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔

اپنے حق میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایرین اپنے وکیلوں اور خاندان کے افراد سے گلے ملتے ہوئے فرط جذبات سے رو پڑیں۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک بیان میں انھوں نے عدالت، جیوری، اپنی قانونی ٹیم اور اپنے خاندان کا شکریہ ادا کیا۔